اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران كي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي كے 264 اراكين نے ايك بيان ميں ايران كي جانب سے امريكہ كے خلاف جوابي كاروائي كا مطالبہ كيا ہے.
ايراني مجلس(پارليمنٹ) كے سنئير ركن 'احمد اميرآبادي فراہاني' نے پارليمنٹ كے اجلاس كے اختتام كے موقع پر اس بيان كو پڑھا.
انہوں نے كہا كہ امريكہ كانگريس كے نمائندوں نے ايك غلط اقدام كيساتھ، ايران كے خلاف دس سالہ پابنديوں كي قرار داد كو تجديد كيا ہے جبكہ امريكي حكام نے متعدد بار ايران كے ساتھ كئے جانے والے وعدوں پر عمل كرنے كي تصديق كي ہے.
ايراني پارليمنٹ كے نمائندوں نے كہا كہ ہم امريكہ كي جانب سے ايران كے خلاف دس سالہ پابنيديوں كي قرار داد كي مذمت كرتے ہيں اور امريكہ كا يہ غلط اقدام بين الاقوامي معاہدوں پر ان كي غير ذمہ داريوں كا نتيجہ ہے.
انہوں نے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كي حكومت كي جانب سے امريكہ كے خلاف جوابي كاروائي كا مطالبہ كرتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲