اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ مشہد مقدس سے رپورٹ کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں سیاہ پوش عزادار، سوگواری کے دستوں اور انفرادی طور پر ہاتھوں میں شمعیں لیے مرثیہ خوانی کرتے ہوئے بارگاہ امام ہمام میں حاضر ہوئے اور آپ کی یاد میں اشک غم بہاتے دکھائی دیئے۔ اس موقع پر خادمین بارگاہ رضوی کے ایک دستے نے مخصوص انداز میں صلوات و سلام پڑھا اور آپ کے روضے انور پر حاضری دی۔
قم المقدس میں بھی امام رضا علیہ السلام کی یاد میں مجالس شام غریبان منعقد کی گئیں اور لوگ روائتی انداز میں شمعیں لیکر بارگاہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں حاضر ہوئے اور آپ کو آپ کے بردار بزرگوار کا پرسہ دیا۔
تہراں میں حضرت صالح ابن امام زین العابدین اور شہر رے میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضوں میں بھی امام رضا علیہ السلام کی یاد میں مجالس شام غریباں منعقد کی گئی اور آپ کی یاد میں جلوس ھائے عزا برآمد کیے گئے۔
ایران کے دیگر شہروں سے بھی امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی یاد میں مجالس شام غریباں اور شمع بردار جلوس برآمد کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
عزاداری کا یہ سلسلہ آج رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169