اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز شمالی ایران کے پانچ سو پانچ شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جنرل یحی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے فوجی اور سیاسی حکام اب اس قابل نہیں رہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں کوئی فیصلہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور مسلح افواج کی استقامت کی بدولت آج ایران کی سرحدیں اور داخلی سلامتی پوری طرح محفوظ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے جہاد و شہادت کے راستے کو ایرانی عوام کی بقا اور حیات کی سرچشمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے شہیدوں نے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کو ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169