26 نومبر 2016 - 19:29
آیت اللہ مظاہری: دنیا کی فنا ہونے والی لذتیں حقیقی شیعہ کو دھوکہ نہیں دے سکتی ہیں

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے کہا ہےکہ دنیا کی فنا ہونے والی لذتیں حقیقی شیعہ کو دھوکہ نہیں دے سکتی ہیں اوروہ دنیا کی زندگی کو آخرت پرترجیح نہیں دیتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ العظمی حسین مظاہری نے اپنے درس اخلاق میں اس مطلب کہ حقیقی شیعہ اپنے عمل کے ساتھ اپنے مقام کی حفاظت کرتا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی دستورات پرعمل اورائمہ اطہارعلیہم السلام کے فرامین کی پیروی کرکے ایک شخص حقیقی شیعہ بنتا ہے وگرنہ وہ حقیقی شیعہ نہیں ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بعض افراد فقط نعروں اورعقیدے میں توشیعہ ہیں لیکن عمل میں ان کا شیعہ ہونا ظاہرنہیں ہوتا ہے اورہ بہت جلد دنیا کے دھوکے میں آجاتے ہیں ایسے افراد فقط زبانی کلامی شیعہ ہیں لیکن عمل میں شیعہ نہیں ہیں۔
آیت اللہ مظاہری نےاس مطلب کہ بعض افراد بہت جلد دنیا کے دھوکے میں آجاتے ہیں اوراس دنیا کے مقام ومال سے وابستہ ہوجاتے ہیں،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی فنا ہونے والی لذتیں حقیقی شیعہ کو دھوکہ نہیں دے سکتی ہیں اوروہ دنیا کی زندگی کو آخرت پرترجیح نہیں دیتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ ہمیں دنیا کو ہرقیمت پرفروخت نہیں کرنا چاہیے اوراپنی آخرت کو اس چند روزہ زندگی پرقربان نہیں کرنا چاہیے۔
حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نےمعاشرے میں شیعہ ثقافت کی ترویج کے لیے کی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ثقافت کی ترویج کے لیے خاندانوں کی گرانقدرکوششیں قابل ستائش ہیں اورہمیں اس عظیم ثقافت کے ہم تک منتقل کرنے کی وجہ سے اپنے آباواجداد کے لیے دعا کرنی چاہیے ۔ اگرہم شیعہ نہ ہوتے اورہمارے دل میں امام علی علیہ السلام اوران کی اولاد کی محبت نہ ہوتی تو اس وقت دنیا اورآخرت میں ہم سعادت حاصل نہیں کرسکتے تھے۔
انہوں ںے آخرمیں کہا ہےکہ ہمارے علماء نےاسلام کی حقیقی ثقافت کی ترویج کے لیے بہت زیادہ زحمتیں کی ہیں کہ جنہیں فراموش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دشمنوں کےمقابلے میں علمی کوششیں اورجہاد اوربعض افراد کی شہادت اس حقیقی اسلام کی ترویج کا سبب بنی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169