اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایف بی آئی پولیس کے تحقیقاتی ادارے کی جانب سے شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ کی بنا پر گزشتہ ایک سال کے دورن امریکہ میں مسلمانوں کےساتھ نفرت کی وجہ سے پیدا ہونے والے جرائم میں ٦۷ فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال پورے امریکہ میں نفرت سے پیدا ہونے والے جرائم میں تقریبا ۷ فی صد اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق ۷١۲١ واقعات میں سے بیس فی صد کا تعلق مذہبی رجحانات سے ہے۔ کیونکہ مسلمانوں پرحملےکرنے کا ایک رجحان مذہبی مسئلہ ہے۔
ایف بی آئی کی رپورٹ ایسی حالت میں شائع ہوئی ہے کہ امریکہ کے مسلمان معاشرے کی جانب سے کی جانے والی شکایات سے معلوم ہوتا ہےکہ مسلمانوں کےخلاف اسلام فوبیا کے حملوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹ کےمطابق کلی طور پر۲۰١۵ء میں مسلمانوں کےخلاف ۲۵۷حملے ہوئے تھے۔ جبکہ ۲۰١۴ء میں مسلمانوں کے خلاف ١۸۴حملے ہوئے تھے۔
امریکی اوراسلامی روابط کونسل نے اپنے بیانیےمیں اعلان کیا ہےکہ گزشتہ سال مسلمانوں کے خلاف حملوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
.......
/169