17 نومبر 2016 - 15:09
سعودی عرب: تیل کی درآمد پر پابندی سے امریکہ کی معیشت کو نقصان پہنچے گا

سعودی عرب کے مطابق اگر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی درآمد پر پابندی لگائی تو امریکی معیشت پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مطابق اگر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی درآمد پر پابندی لگائی تو امریکی معیشت پر بھی منفی اثر پڑے گا۔
سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ امریکہ آزاد مارکیٹس کا سب سے بڑا حامی ہے اور تیل کی خریداری کا سب سے زیادہ فائدہ بھی واشنگٹن نے اٹھایا جس سے امریکہ میں ملازمتوں کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوئے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں سے تیل کی درآمد بند کر دیں گے۔

.......

/169