8 نومبر 2016 - 01:09
یمنی فوج کی نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر توپوں سے گولہ باری

یمنی فورسز اور قبائل نے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر توپوں سےگولہ باری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر توپوں سےگولہ باری کی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی دستوں نے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نجران میں سعودی فوجی چیک پوسٹوں پرگولہ باری کی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی جہازوں کا یمن کے بے دفاع اور نہتے عوام کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ساحل الخوخہ کو کئی بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169