31 اکتوبر 2016 - 19:47
 حکومت پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختوانخوا کا اسلام آباد سے رابطہ منقطع کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاجی مظاہرے کو ناکام بنانے کے لئے حکومت پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختوانخوا کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد جانے والے سبھی راستوں کو حکومت نے بند کر دیا ہے- موٹر وے اور جی ٹی روڈ کی بندش کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- اس درمیان صوابی انٹرچینج اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا جب صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا قافلہ صوابی انٹرچینج پر پہنچا- اس موقع پر وہاں موجود پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے زبردست شیلنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کی حالت خراب ہوگئی-

جواب میں مشتعل مظاہرین نے بھی جھاڑیوں میں آگ لگا دی اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا- اس تصادم میں متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی ندزآتش کر دیا گیا- اسلام آباد میں بھی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کی خاتون کارکنوں اور خاتون پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے دوران دسیوں خاتون کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا-

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے اس صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ادارے انصاف نہیں دے رہے ہیں عوام کو طاقت سے حق لینا ہو گا انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ بقول ان کے وزیراعظم کی نوکر بن کررہ گئی ہے - انہوں نے کہا کہ دونو مبر کو اسلام آباد میں دس لاکھ افراد جمع ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲