29 اکتوبر 2016 - 14:45
کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد شہید

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کے شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کے شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کے شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

مجلس عزا پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اور قریب واقع نجی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، چار موٹر سائیکل سوار افراد مجلس کے ٹینٹ میں داخل ہوئے اور اطمینان کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲