24 اکتوبر 2016 - 18:12
صدر روحانی نے ایران کو علاقائی اقتصادی طاقت بنانے کا عزم ظاہر کیا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کو علاقائی اقتصادی طاقت بنانے کاعزم ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ مرکزی میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون، ملک کو علاقائی اقتصادی طاقت بنانا اور آٹھ فی صد ترقی کا حصول، ملک کے ترقیاتی منصوبے کے اہم ترین اہداف ہیں۔

صدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ساتھ تعاون ، ایران کو تیزی کے ساتھ اپنے ترقیاتی اہداف تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ترقیاتی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملکی ،علاقائی اور عالمی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

صدر نے کہا کہ ملک میں اقتصادی رونق بحال کرنے کے لیے اندرون ملک نالج بیس کمپنیوں، مارڈن صنعتوں اور زرعی صنعتوں کو فروغ دینا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز