20 اکتوبر 2016 - 17:16
فلپائن کے صدر نے امریکا سے الگ اور چین سے قریب ہونے کا اعلان کر دیا

فلپائن کے صدر نے امریکا سے اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منیلا اور واشنگٹن کے تعلقات بے معنی ہوچکے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر نے اپنے دورہ چین میں امریکا سے فلپائن کی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پھر سے چین کے ساتھ کھڑے ہیں -
فلپائن کے صدر ڈوٹریٹ نے کہا کہ فلپائن اور چین جنوبی چین کے سمندر سے متعلق تنازعات کو مذاکرات کےذریعے حل کر نے پرتیار ہوگئے ہیں -
فلپائن کے صدر ڈوٹریٹ دوسو صعنتکاروں اور تاجروں کے ایک وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں -
بیجنگ میں فلپائن اور چین کے صدور نے اپنی ملاقات میں باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مفاہمت آمیز اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد ڈالنے کا عزم ظاہر کیا -
چینی صدر نے انسداد منشیات کے سلسلے میں فلپائن کے صدر کی کوششوں کی بھی تعریف کی -
چین اور فلپائن کے صدور کی ملاقات میں باہمی تعاون کے تیرہ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے -
دونوں ملکوں نے زراعت ، صنعت اور بنیادی تنصیبات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا -

.......

/169