16 اکتوبر 2016 - 13:37
سلام شہداء ریلی میں بے نظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو رو پڑے

بلاول کے آنسو چھلکتے ہی جیالوں کے زخم تازہ ہوگئے، ایسے ہی مناظر 18 اکتوبر 2007ء کو اُس وقت بھی دیکھے گئے کہ جب پیپلز پارٹی کی ریلی میں شرکت کیلئے بے نظیر بھٹو کراچی پہنچیں تھیں، ایئرپورٹ پر کارکنوں کا جم غفیر دیکھ کر بے نظیر کی آنکھوں سے بھی بے اختیار آنسو چھلک پڑے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں اپوزیشن پر جم کر تنقید کے نشتر برسائے، لیکن والدہ بے نظیر بھٹو کا ذکر آتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ کراچی میں سلام شہداء ریلی کے آغاز پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے والدہ بے نظیر بھٹو کا ذکر بھی کیا، بے نظیر بھٹو کے ذکر پر بلاول رو پڑے، بلاول بھٹو کے آنسو چھلکتے ہی جیالوں کے زخم تازہ ہوگئے۔
ایسے ہی مناظر 18 اکتوبر 2007ء کو اُس وقت بھی دیکھے گئے کہ جب پیپلز پارٹی کی ریلی میں شرکت کیلئے پارٹی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کراچی پہنچیں تھیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر کارکنوں کا جم غفیر دیکھ کر بے نظیر بھٹو کی آنکھوں سے بھی بے اختیار آنسو چھلک پڑے تھے۔ سلام شہدا ریلی میں شریک جیالوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی وطن کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں، جنہیں وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

.......

/169