اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لوزان میں سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات میں بحران شام کے حل کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
شام میں قیام امن کے بارے میں امریکہ کی جانب سے روس کے ساتھ تعاون معطل کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی درخواست پر لوزان اجلاس میں ایران، سعودی عرب، ترکی، قطر، اردن اورمصر کے وزرائے خارجہ کو دعوت دی گئی ہے جس کا مقصد بحران شام کا حقیقت پسندانہ حل تلاش کرنا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس اجلاس کا مقصد بحران شام کے حل کے لیے چند جانبہ کوششوں کا آغاز کرنا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ لوزان اجلاس سے کسی فوری نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
.......
/169