اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: لندن میں قائم کلارکسن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ درجہ بندی کے مطابق ایران کی قومی جہاز راں کمپنی آئی آر آئی ایس ایل، کنٹینر شپمنٹ میں دو درجہ اوپر آگئی ہے۔ کلارکسن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایران کی قومی جہاز راں کمپنی آئی آر آئی ایس ایل نے مسلسل دوسرے مہینے بانوے ہزار چھے سو چوہتر ٹی ای یو کے برابر سامان لوڈ کیا ہے اور وہ انیسویں درجے پر آگئی ہے۔ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ایران مشرق وسطی کی سب بڑی جہاز راں کمپنی کا مالک ہے اور اس کے پاس سمندری نقل و حمل کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ اس سے قبل ایران کی قومی جہاز راں کمپنی کنٹینر شپمنٹ کی درجہ بندی میں تئیسویں نمبر پر تھی۔
.......
/169