11 اکتوبر 2016 - 10:55
کشمیر؛ جلوس عزا پر حملہ، عالم دین سمیت کئی عزادار گرفتار+ تصاویر

سرینگر میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نکالنے جانے پر سکیورٹی دستوں نے حملہ کر کے کئی عزاداروں کو زد و کوب کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نکالنے جانے پر سکیورٹی دستوں نے حملہ کر کے کئی عزاداروں کو زد و کوب کیا جبکہ ایک عالم دین سمیت کئی جوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے جلوس عزا پر کئے گئے حملے میں تاہم زخمی ہونے والوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
کشمیر کے علاقوں میں پولیس کے شدید کرفیو اور حکومتی قدغن کے باوجود عزاداران حسینی نے سڑکوں پر نکل کر گذشتہ روز آٹھ محرم الحرام کو علمدار کربلا اور سقائے سکینہ کا ماتم کیا اور جلوس ہائے عزا نکالے۔

کشمیر کے بزرگ عالم دین اور حریت کانفرنس کے سینئر رہنما حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن الموسوی نے سکیورٹی دستوں کی جانب سے جلوس ہائے عزا پر کئے جانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲