25 ستمبر 2016 - 14:21
امریکہ؛ شکاگو کے تعلیمی مرکز میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

امریکا کے شہر شگاگو کے تعلیمی مرکزمیں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق شگاگو میں واقع "ایلینوئی یونیورسٹی" کے احاطے میں ایک مسلح شخص نے وہاں موجود طالبعلموں پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی طالبعلم زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے ہونے والی تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں کم از کم نو طالبعلم زخمی ہوگئے ہیں تاہم مقامی حکام نے اس سلسلے میں مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور شخص فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ "ایلینوئی یونیورسٹی" کی اتنظامیہ نے فوری طور پر جائے وقوعہ سے دیگر طالعلموں کو دور کردیا۔

ادھر بالٹیمور سٹی میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بچے سمیت آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ بالٹیمور کے پولیس حکام کا کہنا کہ اس واقعے میں ملوث تین حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایک امریکی ادارے کی رپورٹ کےمطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران فائرنگ کے چوبیس ہز‌ار پانچ سو بتیس واقعات پیش آئے ہیں کہ جن کے دوران چھ ہزار تین سو تین افراد ہلاک اور بارہ ہزار نوسو باون افراد زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز