اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ شارلٹ شہر کی پولیس نے وہ ویڈیو جاری کردی ہے جس میں یہ دیکھا جاسکتاہے کہ سفید فام امریکی پولیس افسر نے کس طرح سیاہ فام امریکی شہری کیٹ لامونٹ اسکاٹ کو گولی ماری ہے -
ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ سیاہ فام امریکی شہری اپنی کار سے باہر آتاہے اور اس کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک پولیس افسر اس کو گولی ماردیتاہے - اس واقعے کے بعد گذشتہ پانچ روز سے شمالی کیرولائینا کے شہر شارلٹ میں پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے ہیں -
شارلٹ کے علاوہ ریاست جارجیا میں بھی پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں - ان مظاہروں میں پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار اور امریکی پولیس کی نسل پرستی کی مذمت کی گئی -
اعداد و شمار کے مطابق دوہزار پندرہ میں سفید فام امریکی پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات میں تین سو اکیس سیاہ فام شہری مارے گئے تھے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲