25 ستمبر 2016 - 09:10
جنرل رحیم صفوی: شام میں امریکی اسٹریٹیجی ناکام ہوچکی ہے

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی نے شام میں امریکیوں کی اسٹریٹیجک کو ناکام قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے جنوبی ایران میں دفاع مقدس کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی اسٹریٹیجی ناکام ہوچکی ہے اور ساڑھے پانچ سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بشار اسد حکومت کو گرایا اور شام کو تقسیم نہیں کیا جا سکا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنرل رحیم صفوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش اور جبھت النصرہ جو چالیس گروہوں کے ساتھ مل کر شام اورعراق میں جنگ کر رہے ہیں ہلاکت و نابودی کے راستے پر پہنچ گئے ہیں کہا کہ عراق میں صرف موصل باقی بچا ہے جو داعش کے قبضے میں ہے اور عراقی حکومت اسے بھی اس سال کے آخر تک آزاد کرانے کے لئے پرعزم ہے-

فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ علاقے میں برطانیہ ، امریکہ اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد، اس علاقے کے نوے لاکھ افراد کے دربدرہونے، عراق و شام کی بنیادی تنصیبات اور شہروں کی تباہی نیز شام کے تین لاکھ سے زیادہ مظلوم عوام کے قتل اور بارہ ہزار فوجیوں کے جان سے ہاتھ دھونے کا باعث بنے ہیں-

.......

/169