17 ستمبر 2016 - 16:11
آیت اللہ سید محمد شاہچراغی: مکتب اسلام کا ایک رکن اصل ولایت ہے

ایران کے صوبہ سمنان کے نمائندہ ولی فقیہ نےاصل ولایت کو مکتب اسلام کا ایک رکن قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہےکہ جو بھی امام علی علیہ السلام کی ولایت کو قبول نہ کرے وہ کافر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد شاہچراغی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عید سعید غدیر کی آمد پرمبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ عیدغدیرخم حقیقت میں معاشرے میں ولایی نظام اورعدالت کی بنیادوں کو مستحکم کرنا ہے کیونکہ اس نظام سے تمسک کے بغیرمعاشرہ سعادت کے راستے پرگامزن نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ غدیرعالم اسلام کا ایک عظیم واقعہ اورمسلمانوں کے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس دن دین اسلام مکمل ہوا تھا۔
آیت اللہ شاہچراغی نے کہا ہے کہ اسلام میں عیدغدیر سےبڑھ کرکسی اوردن کی اتنی اہمیت نہیں ہے کیونکہ اس دن اللہ کا دین کامل اوراس کی نعمت تمام ہوگئی تھی اورغدیر کا فلسفہ امامت کے توسط سے نبوت کا تسلسل ہے
انہوں نےخطبہ غدیر کی خصوصیات شمارکرتے ہوئے کہا ہےکہ خطبہ غدیرپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طولانی ترین خطبہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کی صفات،پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام،امیرالمومنین علیہ السلام کی ولایت اوران کے فضائل،امام علی علیہ السلام کا نام،حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا نام اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی ولایت کا تذکرہ ہے۔
امام جمعہ سمنان نےمزید کہا ہےکہ مسلمانوں بالخصوص شیعوں کےدرمیان غدیر کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور مسلمانوں کے لیے واقعہ غدیرکا ایک اہم ترین درس ولایت محوری ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ ہم شیعوں کا دینی تشخص غدیرسے وابستہ ہے۔ لہذا جہاں تک ہوسکتا ہے ہمیں اپنے تشخص کی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے دشمن،کتاب،شعراوردیگروسائل سے استفادہ کرکے شیعوں کے دینی اورمذہبی تشخص کوکمزورکرنا چاہتے ہیں۔
آیت اللہ شاہچراغی نے واقعہ غدیر کو اقدار کی یادگارقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں اورجوانوں کے سامنےاس تاریخی واقعہ کی وضاحت ہونی چاہیے تاکہ انہیں معلوم ہوکہ ایران میں بھی موجود ولایت اوراسلامی حکومت غدیرخم کا تحفہ ہے اورولایت کے راستے پرحرکت اس عظیم دن کا سب سے بڑا پیغام ہے۔
انہوں نے اپنے دوسرے خطے میں ہفتہ دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مجاہدین کی شجاعت اوربہادری سےمعاشرے کو آگاہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہفتہ دفاع مقدس ہے۔

.......

/169