16 ستمبر 2016 - 15:58
ایران اور یورپی یونین کا جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
یورپی یونین کی ویب سائٹ کے مطابق، بیلجیم کے شہر برسلز میں علی اکبر صالحی اور فیدریکا موگرینی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا.
فریقین نے عالمی منڈیوں تک ایران کے کاروبار کی رسائی اور یورپی سرمایہ کاروں کی اسلامی جمہوریہ ایران میں فعال موجودگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
اس موقع پر علی اکبر صالحی اور فیدریکا موگرینی نے علاقائی مسائل کے حل اور خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام پر زور دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز