اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حسین نقوی حسینی نے ایک انٹرویو میں امریکہ کی جانب سے پژاک سمیت مغربی ایران میں دہشت گرد گروہوں کو ٹریننگ دیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں اکثر دہشت گرد گروہوں کو امریکی حمایت حاصل ہے اور ایران کو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہائٹ ہاؤس ، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مختلف دہشت گرد گروہوں کو مضبوط بنانے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے-
حسین نقوی حسینی نے کہا کہ داعش ، القاعدہ ، پژاک، ایم کے او ، جبھت النصرہ اوردوسرے بہت سے دہشت گرد گروہ ، دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے نمائندے ہیں اور واشنگٹن اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے ان گروہوں کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے- انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد پژاک دہشت گروہ ، اسلامی جمہوریہ کو نقصان پہنچانے کے لئے امریکہ کا آلہ کار بن گیا اور امریکی حکام اپنے اہداف کے حصول کے لئے اس گروہ کو استعمال کرتے ہیں - ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، امریکہ کے دہشت گردانہ اور انسانیت دشمن اقدامات کو پوری طرح فاش کرے گا- مغربی ایران میں سرگرم ایک دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے اعتراف کیا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے اس کے جنگجؤوں کو امریکہ ٹریننگ دے رہا ہے-
.......
/169