10 ستمبر 2016 - 19:01
سعودی مفتی کا ایران مخالف بیان شرمناک اور مسلمانوں میں اختلاف کی سازش ہے: پاکستانی مذہبی رہنما

سنئیر پاکستانی مذہبی رہنما نے ایران کو عاشقان مصطفی (ص) اور محبان اہل بیت (ع) کا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی مفتی کا ایران مخالف بیان شرمناک اور مسلم امہ کی وحدت کو توڑنے کی سازش ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر پاکستانی مذہبی رہنما نے ایران کو عاشقان مصطفی (ص) اور محبان اہل بیت (ع) کا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی مفتی کا ایران مخالف بیان شرمناک اور مسلم امہ کی وحدت کو توڑنے کی سازش ہے.
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت 'پیر سید محمد معصوم حسین نقوی' نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے سعودی عرب کے مفتی اعظم کے ایران کے خلاف بیان کو شرانگیز، شرمناک اور امت مسلمہ کی وحدت کو توڑنے کی سازش قراردیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سیاست کو فرقہ وارانہ اختلافات اور تکفیریت کے نظریات کی شکل میں نہیں لانا چاہیے، کفر اور شرک کے نعرے عرب،عجم اور فارس کی بنیاد پر لگنے شروع ہوگئے تو کوئی مسلمان نہیں بچے گا.
جمعیت علماء پاکستان کے قائد نے مزید کہا کہ شام، بحرین، یمن اور دیگر عالمی ایشوز پر سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کا مطلب نہیں کہ مخالف ملک کے بارے میں گهٹیا زبان استعمال کی جائے.
ان کا کہنا تها کہ ایران عاشقان مصطفی اورمحبان اہل بیت کا ملک ہے، جس نے امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور برطانیہ سمیت تما م عالمی طاقتوں کا مقابلہ کیا اور اس کی اتحاد امت کے حوالے سے کاوشیں بهی قابل ذکر ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایران کی تنقید بالکل درست ہے، کیونکہ سعودی حکومت حج کے انتظامات سنبهالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے اور گذشہ سال حرم مقدس میں کرین گرنے اور بهگڈر مچنے سے پیدا ہونے والی صورت حال میں حجاج کی شہادت ثبوت ہے کہ آل سعود حج کے انتظاما ت کرنے میں ناکام رہے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز