31 اگست 2016 - 12:28
دہشتگردی سے ٹھوس مقابلے پر امریکی وزیر خارجہ کی تاکید

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان سے ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ ہندوستان کے موقع پر ایک بیان میں پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث انتہا پسند گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوں کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سرحدوں پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی میں بھی دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے پاکستان کو ہمارے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے نیویارک میں آئندہ ماہ ہونے والے امریکہ ، ہندوستان اور افغانستان پر مشتمل سہ فریقی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اسے الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بات چیت شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

.......

/169