21 جولائی 2016 - 07:12
یمن: گندم کے ٹرکوں پر سعودی دہشتگرد طیاروں کی بمباری + تصاویر

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گندم اور غذائی اشیا لے جانے والے ٹرکوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے حدیدہ میں گندم اور غذائی اشیا لے جانے والے چار ٹرکوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو یمنی شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

سعودی حکومت کے لڑاکا طیارے یمن کے عوام پر دباؤ بڑھانے کے لیے مسلسل گندم کے گوداموں، ایندھن کے ذخائر اور غدائی اشیا لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بناتے چلے آ رہے ہیں۔

دوسری جانب بڑی تعداد میں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے سعودی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگائے اور تعز کے بعض علاقوں میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے محاصرے میں گھرے عام شہریوں سے یکجہتی کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی جارحیت کے بارے میں اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں پرعمل کریں۔

.......

/169