13 جون 2016 - 13:05
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے ڈاکٹر لاریجانی کو مبارک باد پیش کی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر علی لاریجانی کو ایرانی پارلیمنٹ کے ایک مرتبہ پھر اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر علی لاریجانی کو ایرانی پارلیمنٹ کے ایک مرتبہ پھر اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اندر کہا ہے کہ خداوند متعال کے لطف و کرم سے ایک مرتبہ پھر ولایت فقیہ کے سائے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام حکومت کے استحکام کے لیے آپ کو خدمت کا موقع ملا ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ جیسی شخصیات کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران کو سربلندی اور سرفرازی نصیب ہو گی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اسمبلی کے تمام اراکین کی جانب سے اس پرسرور موقع پر ڈاکٹر لاریجانی کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا اور ان کے لیے طول عمر، کامیابی اور سرفرازی کی تمنا کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی تیسری مرتبہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲