اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بھارتی بینک ایگزیکٹوز نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مختلف بینک بھارت میں اپنی شاخیں کھولنے کے لئے آمادہ ہیں.
عالمی اقصادی پابنیدوں کے خاتمے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ براہ راست تعلقات بڑھانے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں.
بھارتی پارلیمنٹ راجیا سبھا کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے تین بینک جن میں پاسارگاد بینک، سامان بینک اور پارسیان بینک بھارت میں اپنی شاخیں کھولیں گے.
پاکستان کے دو بینک ایم سی بی بینک اور یونائیٹڈ بینک بھی بہارت میں اپنی شاخیں کھولنا چاہتے ہیں.
کینیڈا کے بینک آف مونٹیریل ، ہالینڈ کے بینک آئی این جی اور جنوبی کوریا کے بوسان بینک نے بھی بہارت میں اپنی شاخیں کھولنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے بھارتی ریزیرو بینک سے اجازت نامے طلب کئے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲