15 مارچ 2016 - 07:48
امریکہ میں نفرت کا زیر گھولنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے انتخابی جلسے کرنا مشکل

امریکا میں صدارتی انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کیرولینا کے بعد فلوریڈا میں بھی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران مظاہرین کے احتجاج سے ڈونلڈ ٹرمپ پریشان نظر آئے اور ریلی کو خطاب کرنا مشکل ہو گیا۔ فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں ریلی کے دوران مظاہرین نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران مظاہرین نے ہنگامہ کیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد مظاہرین کو ریلی سے باہر نکال دیا گیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران بدمزگی نمایاں رہی۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی ریلیاں ہمیشہ پرامن رہی ہیں لیکن میڈیا تشدد پھیلا رہا ہے۔اس سے قبل شمالی کیرولینا کے شہر ہیکری میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے موقع پر مظاہرہ کیا گیا۔ ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف خوب جملے بازی کی۔ اس سے پہلے بھی شیگاگو میں پرتشدد احتجاج کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی انتخابی ریلی منسوخ کرنا پڑی تھی۔

۔۔۔۔۔

/169