24 فروری 2016 - 11:56
فیڈریکا موگرینی: روس اور ترکی کے درمیان جنگ کا خطرہ

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے روس اور ترکی کے درمیان جنگ کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے منگل کو یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں کہا کہ یورپ نے ہمیشہ شام کو ، علاقے میں رول ادا کرنے والے ملکوں کے درمیان پراکسی وار کے میدان کے طور پر دیکھا ہے اور یہ خطرہ پایا جاتا ہے کہ یہ جنگ ایک بڑے مسئلے میں تبدیل ہوجائے- موگرینی نے کہا کہ علاقے میں رول ادا کرنے والے مختلف ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ لاحق ہے اور یہ جنگ ضروری نہیں کہ روس اور امریکہ کے درمیان ہو بلکہ ممکن ہے روس اور ترکی کے درمیان ہو- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ یورپ مشرق وسطی کے علاقے میں کشیدگی میں کمی لانے اور اس پر قابو پانے میں کوشاں ہے.

.......

/169