اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے جمعرات کی صبح میونخ میں ایک مسجد پر حملہ اور مسجد سے متصل ایک کمرے کو نذر آتش کر دیا- میونخ کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے- اس سلسلے میں پولیس اور دیگر متعلقہ اہلکار تحقیقات کر رہے ہیں-
بظاہر یہ واقعہ مذہب مخالف پروپیگنڈے کا نتیجہ ہے- یورپ میں اسلام مخالف پروپیگنڈے میں شدت کے بعد جرمنی میں حال ہی میں مساجد پر بارہا حملے ہوئے ہیں- جرمنی کے مسلم رہنماؤں نے جرمن حکومت سے مساجد اور دیگر اسلامی مراکز کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے- جرمنی کے مسلم رہنماؤں نے انجیلا مرکل کی حکومت پر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے نفرت آمیز اقدامات کو غیر اہم قرار دینے کی کوشش کا الزام لگایا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169