30 اپریل 2015 - 11:31
خلیج فارس ہماری قومی نشانی ہے جو سب کو اکٹھا رہنے کی دعوت دیتا ہے: ایرانی وزیر ثقافت

وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ خلیج فارس ایرانی قوم کی ملی تشخص اور شناخت کی علامت ہوتے ہوئے اسلامی ایران میں بسنے والے عوام کو یکجہتی اور اکٹھا رہنے کی دعوت دیتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ خلیج فارس ایرانی قوم کی ملی تشخص اور شناخت کی علامت ہوتے ہوئے اسلامی ایران میں بسنے والے عوام کو یکجہتی اور اکٹھا رہنے کی دعوت دیتا ہے.ان خيالات كا اظہار 'علي جنتي' نے جمعرات كے روز قومي خليج فارس دن كے موقع پر ايران كے جنوبي علاقے ميں واقع 'بوشہر' ميں ايك كانفرنس كے شركا سے خطاب كرتے ہوئے كيا.

انہوں نے ايراني قوم كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ صورتحال ميں ہم سب كي ذمہ داري ہے كہ اسلامي ايران كے بارے ميں سوچيں كيونكہ ہمارا ملك نہ صرف اقتصادي اور سياسي دباؤ ميں بلكہ عالمي نام نہاد طاقتوروں نے ايران مخالف بالخصوص ايران كي تاريخي تہذيب اور ثقافت كے خلاف منصوبہ بندي كر ركھے ہيں.

علي جنتي نے مزيد كہا كہ جب دشمنوں كي جانب سے خليج فارس كا قومي نام كو تبديل كرنے كي سازش سامنے آئي تو اندرون اور بيرون ملك بسنے والے غيرتمند ايراني اور ہمارے محنت كش ماہر اور سائنسدانوں نے خليج فارس كي تاريخ كے حوالے سے دسيوں كتابيں مختلف زبانوں ميں شائع كيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲