اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ فڈریکا موگرینی نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے روس کی جانب سے ایران کو ایک اینٹی میزائل سسٹم بھیجے جانے پر غور کیا، یہ کوئی نیا موضوع نہیں ہے، ہم نے چند ہفتے پہلے ہی اس سلسلے میں اپنی تشویش ظاہر کر دی تھی- "کیتھرین ری" نے مزید کہا کہ نئے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ مذاکرات پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، سیاسی حکام اس ہفتے نیویارک میں ملاقات کریں گے- ایران اور روس نے دوہزار سات میں ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے- حکومت روس نے، ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بہانہ بنا کر اس سسٹم کو ایران کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن حال ہی میں اس نے اپنے اس فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم ایران کو دینے کا اعلان کیا ہے-
.......
/169