اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں کے حالیہ حملے میں، داعش کا ایک اہم سیکورٹی عہدیدار کو، جو موصل کے شمال اور جنوب مغربی علاقوں میں دہشت گردانہ کاروائیوں کا کوآرڈینیٹر تھا، داعش کے پانچ کمانڈروں سمیت جنوبی موصل کے الکویر علاقے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ داعش کے یہ کمانڈر ایک جگہ اکٹھے تھے جب ان پر جنگی طیاروں سے حملہ کر دیا گیا ۔ دوسری جانب عراق کے صدر، وزیر اعظم اور پارلمنٹ کے اسپیکر نے اتوار کو ایک مشترکہ اجلاس میں، صوبہ نینوا اور الانبار میں دہشت گردوں کو نابود کرنے اور داعش کے خلاف عوامی فورس کے مجاہدین کو مسلح کرنے کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ اس اجلاس میں ان تینوں اعلی حکام نے داعش کے خلاف عوامی رضاکار فورس سے متعلق انجام پانے والی حکومت کی کوششوں میں مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسی طرح اس اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ قاضی مدحت المحمود بھی شریک تھے اور تمام عراقی حکام نے داعش کے خلاف عوامی رضا کار فورس کو مسلح کرنے کے سلسلے میں ٹھوس فیصلے کئے ہیں۔ اس اجلاس میں عراقی مسلح افواج، فضائیہ، عوامی رضاکار فورس ، کرد ملیشیا اور قبائلی رضاکاروں کی قربانیوں اور ایثار و فداکاری کو سراہا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲