22 اپریل 2015 - 05:56
دہشت گردی کا مقابلہ، تہران میں سہ فریقی اجلاس

دہشت گردی کے مقابلے کے بارے میں ایران شام اور عراق کا سہ فریقی اجلاس آج بدھ کو تہران میں ہو رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار حمید رضا دہقانی نے کہا ہے کہ ایران شام اور عراق کا یہ سہ فریقی اجلاس علاقے کی تبدیلیوں کے جائزے کے تناظر میں منعقد ہو ہا ہے- انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد اور عراق کے نائب وزیر خارجہ نزار خیراللہ شرکت کریں گے-

.......

/169