اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے بعض اخبارات میں یہ بیان آیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان سے جی بی کے انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن قیادت نے کوئی جواب نہیں دیا، اس بیان پر ایس یو سی پاکستان کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکز یا صوبہ سے جی بی انتخابات کے حوالے سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، البتہ ہم گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں اور ملک کی مختلف سیاسی جماعتیں جی بی کے انتخابات کے سلسلے میں رابطہ میں ہیں اور فیصلہ وہی کیا جائے گا جو گلگت بلتستان کے خطہ کی عوام کے مفاد میں ہوگا، تاکہ اس خطہ کو آئینی حیثیت مل سکے، پانچواں صوبہ بنوانا ہمارے منشور کا اہم حصہ ہے۔ اس خطہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور محرومیوں کو دور کرنے اور خطہ کے مفادات میں جو مناسب ہوا وہی قدم اُٹھائیں گے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس خطہ کی بڑی سیاسی جماعت ہیں۔ پہلے بھی ہماری جماعت نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کی تھی اور اب بھی ہماری جماعت جی بی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
.......
/169