اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر دفاع نے آج ماسکو میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان، وسیع اشتراکات کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیاں تعاون کے، بہت سے مواقع پائے جاتے ہیں لہذا دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون میں فروغ آنا چاہیے
ایران کے وزیر دفاع نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو اسلام آباد حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد سے ہونے والی دہشتگردی کا مقابلہ نہ کئےجانے پر تہران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سرحد سے ہونے والے دہشتگردانہ اقدامات کا، جن میں ایرانی قوم نشانہ بن رہی ہے، فوی طور پر سد باب اور کنٹرول کرنا چاہیے- جنرل حسین دہقان نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں شریک نہ ہونے کے پاکستان کی قومی اسمبلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو یمن پر آل سعود کی جارحیت بند کرانے نیز بحران یمن حل کرانے کے لئے ایک قدم شمار کیا- جنرل دہقان نے کہا کہ ہمیں امن قائم کرنے اور دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کرنے کےلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لانا چاہیے- اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں ایران کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے، ایران پاکستان دفاعی تعلقات میں فروغ لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲