14 اپریل 2015 - 18:24
والدین کی معاشی حالت بچوں کی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہے: تحقیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی سائنسی جریدے میں کولمبیا یونیورسٹی اور لاس اینجلس کے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مشترکہ تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کے دماغ پر سماجی اور اقتصادی حیثیت کے واضح اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی سائنسی جریدے میں کولمبیا یونیورسٹی اور لاس اینجلس کے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مشترکہ تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کے دماغ پر سماجی اور اقتصادی حیثیت کے واضح اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ والدین کی غربت یا خوشحالی بچوں کی دماغی ساخت کو بڑی حد تک متاثر کرتی ہے۔ ایک ایسے گھر میں پرورش پانا جہاں ضروریات زندگی کی فراوانی ہو بچوں کو دبائو سے آزاد کرتی ہے جس سے ان کی دماغ قوتیں نمو پاتی ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ محقق کمبریلی نوبل کا کہنا ہے کہ والدین معاشی طور پر مستحکم ہونے کے باعث اپنی اولاد کو بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں جو ان کی ذہنی نشوونما پر بہترین اثرات ڈالتی ہیں اور اس سے ان کے معیار تعلیم کے ساتھ ان کی فکری صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں۔

.......

/169