اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی جنتی نے مزید کہا کہ رونما ہونے والے واقعے سے ملت ایران کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور پوری ملت ایران کا مطالبہ ہے کہ اس واقعے کے خلاف رد عمل ظاہر کیا جانا چاہئے- علی جنتی نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے مراجع عظام نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے خاص طور پر اس بات کے پیش نظر کہ ماضی میں بھی زائرین اور قافلوں میں شامل علماء کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، ہم نے تحقیقات کے بعد عمرے کو عارضی طور پر روک دینے کا فیصلہ کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169