8 اپریل 2015 - 15:18
ایران کا بحری جنگی جہاز خلیج عدن کے لئے روانہ

ایران کی بحریہ کا انٹیلیجنس اور آپریشنل بحری جہاز، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب کےلئے روانہ ہوگیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے چونتیسویں انٹیلیجنس _ آپریشنل بحری جنگی جہاز میں بوشہر لاجیسٹیک جہاز اور البرز ڈسٹرائر کو ایران کی جہاز رانی کی مواصلاتی لائنوں کی حفاظت اور آزاد سمندر میں ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں روانہ کیا گیا ہے-

ایران کی بحریہ کے کمانڈر جنرل سیاری نے بتایا کہ یہ مشن تین مہینوں تک جاری رہے گا-

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اس یونٹ کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحری دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور ایران کی مواصلاتی لائنوں کی حفاظت کے لئے آزاد سمندر میں بھیجاگیا ہے-

بحریہ کے کمانڈر جنرل سیاری نے بعض ممالک کی جانب سے خلیج عدن کے علاقے میں ایرانی بحری جہازوں کو دھمکی دیئے جانے سے متعلق خبروں کو محض ایک جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ ہم کسی کو بھی، ایسی کسی طرح کی، کوئی دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے-

.......

/169