اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حویجہ شہر پر فضائیہ کے حملے میں داعش سے وابستہ پندرہ دہشتگرد ہلاک جبکہ بیس دیگر زخمی ہوگئے۔ حویجہ، جنوب مغربی کرکوک میں پچپن کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ادھر بغداد میں ہونے والے ایک دھماکے میں پانچ عام شہری جاں بحق اور سترہ دیگر زخمی ہوگئے۔ خبروں کے مطابق صوبہ الانبار کی انتظامیہ نے شہر رمادی میں آمد و رفت پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی اس وقت نافذ کی گئی تھی جب داعش دہشتگرد گروہ نے قبضے کی غرض سے اس شہر پر حملہ کیا۔ دوسری جانب عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں واقع صوبہ صلاح الدین کو مکمل طور پر داعش دہشتگرد عناصر سے پاک کردیا گیا۔
.......
/169