اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی بمبار طیاروں نے صنعا شہر کے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں اب تک متعدد بچوں سمیت 23 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں بنی حوات علاقے میں چودہ گھر مسمار ہوگئے۔ انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بتایا ہے کہ ایسے دستاویزات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کے حملوں میں کلسٹر بم بھی استعمال ہوئے ہیں۔ اس تنظیم کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے شعبے کے سربراہ جو اسٹورک نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ ان بموں کے استعمال پر اپنا موقف واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں پر کلسٹر بموں کے مرتب ہونے والے اثرات، انتہائی بھیانک ہوتے ہیں۔
.......
/169