28 مارچ 2015 - 13:16
امریکہ، سعودی عرب کو ایندھن بھرنے والے طیارے اور بم دے رہا ہے

امریکی فوج یمن کے خلاف سعودی عرب کے فضائی حملوں میں مزید شدت لانے کے لئے خود کو آمادہ کررہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے جمعے کے روز کہا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کو ایندھن بھرنے والے طیارے اور بم فراہم کرے گا تاکہ یمن پر ہوائی حملوں میں مدد کرسکے سعودی حکام نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف ہوائی حملے کے لئے، سعودی عرب کو ایندھن بھرنے والے طیارے فراہم کرے۔

سعودی حکام نے اسی طرح امریکہ سے مزید بموں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے یہ مطالبات ایسی حالت میں امریکہ کے سامنے پیش کئے ہیں کہ امریکہ نے یمن کے حلاف حملوں کی حمایت کرنے کے ساتھ ہی یمن میں اپنے مد نظر اہداف پر حملوں میں مدد کے لئے منصوبہ سازوں اور سیکورٹی فورسز کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے منصوبہ سازوں نے جاسوسی کی پروازوں کے بارے میں آن لائن اطلاعات سعودی فوجیوں کے اختیار میں قرار دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
امریکی فوج نے اعلان کیا ہےکہ ان جاسوسی طیاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ یمن کے خلاف ہوائی حملوں کے ساتھ ہی زمینی لڑائی بھی جاری ہے۔

.......

/169