28 مارچ 2015 - 12:15
یمن کے لئے دواؤں کی ترسیل پر ایران کی تاکید

تہران کے متعدد اسپتالوں نے یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی، ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ امیر حسین ضیائی استرآبادی اور عوامی اور فوجی اداروں کے طبی شعبے کے عہدیداروں نے ایک اجلاس میں، یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملوں میں زخمی ہونے والوں کو ایران میں علاج معالجے کے لئے یمن سے لانے اور انہیں دواؤںیں ارسال کئے جانے پر تاکید کی ہے۔ اس اجلاس میں ضروری اور جان بچانے والی دواؤں کی فوری ترسیل کے بارے میں ہم آہنگی کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے- پروگرام کے مطابق یمن کی انقلابی حکومت کے اعلان کی صورت میں یہ امداد ہلال احمر کے توسط سے یمن ارسال کی جائےگی۔ ایران اب تک چوبیس ٹن دواؤں اور طبی ساز وسامان کی کھیپ یمن روانہ کر چکا ہے۔

.......

/169