24 مارچ 2015 - 17:13
ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نےایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال اور باقی ماندہ مسائل کےحل کے بارے میں گفتگو کی۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک درمیان ایٹمی مذاکرات جمعہ کے روز سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں ختم ہو ئے تھے ایران کے ساتھ ہونے والے ان مذاکرات میں زیادہ تر امریکہ شریک تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ مذاکرات کا آئندہ دور جمعرات کو شروع ہو گا جو اتوار تک جاری رہے گا۔

.......

/169