اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسمایل ہنیہ نے غزہ میں جہاد اسلامی فلسطین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عالمی فریقوں نے غزہ میں فلسطین کی تحریک مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان پانچ سالہ فائر بندی کے نفاذ کی تجویز پیش کی ہے-
انھوں نے کہا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو اس تجویز سے کوئی اختلاف نہیں ہے بشرطیکہ اس بات کا باعث نہ بنے کہ غرب اردن کے علاقوں میں صرف صیہونی حکومت کی موجودگی باقی رہے- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسمایل ہنیہ نے تاکید کی کہ تحریک حماس، صیہونی حکومت کے ساتھ فائربندی کی تجویز کا، صرف تمام فلسطینی فریقوں کے درمیان مفاہمت کی صورت میں ہی جائزہ لے سکتی ہے-
اسماعیل ہنیہ نے اس ملاقات میں، جو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی شہادت کی برسی کے موقع پر انجام پائی، فلسطینی امنگوں سے متعلق خدمات کیلئے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح کی کاروائیوں اور مشترکہ کوششوں اور سرگرمیوں کی ضرورت پر تاکید کی-
.......
/169