اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دار الحکومت صنعا میں آج بروز جمعہ کو شیعوں کی دو مساجد ’’البدر‘‘ اور ’’الحشحوش‘‘ میں تین خودکش حملوں کے نتیجے میں ۷۷ افراد شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پہلا خود کش حملہ جنوبی صنعا میں واقع مسجد البدر میں کیا گیا جو تحریک انصار اللہ کی ایک چھاونی شمار کی جاتی ہے جبکہ دوسرا حملہ اسی مسجد کے دروازے پر اس وقت کیا گیا جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ ان حملوں میں یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے دو اہم رکن طہ المتوکل اور خالد المدانی بھی شہید ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تیسرا خوش کش حملہ صنعا کے شمال میں واقع الحشحوش میں کیا گیا۔
البدر مسجد میں خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا اس حملے میں دسیوں نمازیوں کے علاوہ اس مسجد کے امام جمعہ شیخ مرتضیٰ زید المحطوری نے جام شہادت نوش کر لیا جبکہ کہا شہید ہونے والوں میں یمن کی عوامی تحریک کے اہم رکن اس ملک کے دینی مرجع بھی شہید ہوئے ہیں۔
یمن کے سرکاری ٹی وی چینل سبا نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صنعا کی مساجد میں ہونے والے حملے چار خودکش افراد کے ذریعے انجام پائے اور انہوں نے نمازیوں کو نشانہ بنایا۔
یمن کے خبری ذرائع نے ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۷۷ جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد ۲۱۰ بتائی ہے۔
الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کر کے صنعا میں کئے مساجد کے اندر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔




















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲