اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (ارنا) کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 84.5 فیصد ایرانی قوم نے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحانی' کی شخصیت کو عوام دوست اور امن پسند قرار دیا.
ارنا خبر رساں ادارے كے شعبہ تحقيق، تجزيہ اور سروے نے تہران سميت 30 صوبوں كے مركز سے كئے گئے چار مرحلوں پر مشتمل اس سروے ميں 78 فيصد نے ملكي وقار كو بلند ركھنے كے حوالے سے صدر حسن روحاني كے اقدامات كو سراہا.
ختم ہونے والے ايراني سال 1393 ہجري شمسي (اپريل 2014 سے مارچ 2015) كو كئے گئے اس سروے ميں ؛ ايراني لوگوں سے صدر مملكت روحاني كي شخصيت اور كاركردگي كے بارے ميں سوال كيا گيا جس ميں 83.5 فيصد نے صدر كے انداز بيان، 83.2 فيصد نے صدر كي ظاہري شكل اور 82 فيصد نے عوامي مسائل كے حوالے سے صدر مملكت كي حكمت عملي كے حق ميں ووٹ ديا.
76 فيصد لوگوں كے خيال ميں حجت الاسلام روحاني قومي، علاقائي اور بين الاقوامي صورتحال اور مسائل پر مكمل آگاھي ركھتے ہيں اور 73.7 فيصد كا خيال تھا كہ ايراني صدر اپنے مخالفين سے اچھا رويہ ركھتے ہيں.
اس سروے ميں ايراني مرد اور خواتين نے اپني رائے كا اظہار كيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲