اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس کے خطے میں واقع ممالک کو خدمات کی سہولت کے لئے گوگل کے ساتھ تعاون کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا.
يہ بات نائب ايراني وزير برائے ٹيلي كميونيكيشن اور انفارميشن ٹيكنالوجي 'نصرالله جهانگرد' نے فارس نيوز ايجنسي سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ايران ميں گوگل كے سرورس كے ايك ورژن قائم كرنے كے لئے گوگل كے ساتھ مذاكرات جاري ہيں.
جهانگرد نے مزيد كہا كہ يہ دنيا ميں ايك معمول كي بات ہے اور يہ IT كمپنيوں كے لئے فائدہ مند ہوگا كہ وہ اپنے گاہكوں سے مزيد اچھے روابط قائم كرسكيں.
انہوں نے كہا كہ اس طرح كے مذاكرات كئي ديگر اہم امريكي اور يورپي انٹرنيٹ كمپنيوں كے ساتھ كئے جارہے ہيں.
پريس ٹي وي كے مطابق، نائب وزير ٹيلي كميونيكيشن نے كہا ہے كہ ايران ہرگز سروس فراہم كرنے والي كمپنيوں ميں مداخلت نہيں كرتا ليكن ہم چاہتے ہيں كہ ايسي كمپنيوں كے خدمات اور اقدامات ايران كے قوانين كے مطابق ہوں.
............
242