اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ کے خاص طور سے وہ کمانڈرز، کہ جنکا تعلق بیرونی ممالک سے ہے، اپنے اہل خانہ کو موصل سے شام بھیج رہے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ، خود عراق کے شہر موصل کے شہریوں کو موصل سے باہر نکلنے نہیں دے رہا ہے- المیادین ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگردوں کو موصل کے شہریوں کو ایک طرح سے یرغمال بنا رکھا ہے- داعش دہشتگرد گروہ، اپنے خلاف کاروائی کے مقابلے میں موصل کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوسشش کررہا ہے- دوسری جانب داعش دہشتگرد گروہ نے موصل کے مشرق میں تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے الخاضر میں خندق کھودنا شروع کردی ہے- اس گروہ نے اس سے قبل خود شہر موصل میں داخل ہونے والے راستے میں بھی اسی طرح کی خندق کھودی تھی- اس سے قبل عراق کے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ موصل کو داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی شمولیت سے آئندہ تین مہینوں میں ایک بڑی کاروائی شروع کی جائے گی-
.......
/169