1 مارچ 2015 - 09:21
عراق میں دہشت گردانہ کاروائی, گيارہ جاں بحق

عراق کےمقدس شہر سامرا میں ایک دہشت گردانہ کاروائی میں کم از کم گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی شہر سامرا میں ایک فوجی مرکز کے نزدیک ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑاد دیا جس کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کم از کم پچاس زخمی بھی ہوئے ہيں۔

درایں اثنا عراق کے پولیس افسر نے ہفتے کے روز کہاکہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس تکریت شہر کو آزاد کرانے کے لئے، جو گذشتہ سال جون کے مہینے سے داعش کے قبضے میں ہے جلد ہی وسیع پیمانے پر کاروائی شروع کرنے جارہی ہے۔

عراقی فوج نے گذشتہ چند مہینے کے دوران تکریت کو آزاد کرانے کے لئے بارہا کوششیں انجام دی ہيں تاہم وہ اس شہر کو مکمل طور پر آزاد نہیں کراسکی ہے۔

بدر تنظیم کے رہنما ہادی العامری نے تکریت کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ دو دنوں میں اس شہر کو چھوڑ کر چلے جائيں۔

.......

/169