اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی شام ایک سمینار کو خطاب کرتے ہوئے جو استقامتی معیشت کےعنوان سے منعقد ہوا کہا کہ ایٹمی مذاکرات ایرانی عوام کی عزت و مفادات کے دائرہ کار میں ہی انجام پا رہے ہيں ۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں ایران کی حکومت نے جو پالیسی اختیار کی ہے اس کی ایرانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ صدرڈاکٹرحسن روحانی نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی یکطرفہ منفعت یا فائدے کی نہیں سوچی کہا کہ دنیا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات میں ایران کی پالیسی یہ ہے کہ سب کو فائدہ حاصل ہو اور ایران کبھی بھی کسی ملک کا تسلط قبول نہیں کرے گا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ علمی اعتبار سے ایران ماضي میں دنیا کا عظیم ترین علمی مرکز تھا۔ انہوں نے کہا علمی میدان میں ایران نے گرانقدر خدمات انجام دی ہيں۔ صدر روحانی نے کہا کہ ریاضي ، طب، طبیعیات، کیمیا اور الجبرا جیسے علوم کے عظیم دانشور ایران سے ہی تعلق رکھتے تھے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات پڑوسی ملکو ں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا ہيں۔
.......
/169